سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 886 ڈالر تک پہنچ گئی
سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2025

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج بھی مہنگا ہو گیا، قیمتی دھات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 886 ڈالر تک پہنچ گئی۔

عالمی نرخوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 801 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ نرخ 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!