سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

ہفتے کے روز بھی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

11 Oct 2025

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ۔ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 016ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 22ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 397روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!