سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار سے زائد اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار سے زائد اضافہ

سونے کی قیمت نئی بلند ترین تاریخ کی سطح پر پہنچ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک

|

17 Oct 2025

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، نئی تاریخی بلندی حاصل کرلی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 141 ڈالر کے نمایاں اضافے کے بعد 4 ہزار 358 ڈالر پر پہنچ گیا، جو اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔

اسی طرح پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

جبکہ فی 10 گرام سونا 12 ہزار 89 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے تک جا پہنچا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ پر فوری طور پر منتقل ہوئے ہیں، جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان اس تیزی کی بڑی وجہ

ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!