سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت اتنی زیادہ ہوئی ہے

Webdesk
|
29 Sep 2025
کراچی: سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی حد پار کر گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے پر جا پہنچا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 818 ڈالر تک پہنچ گیا۔
Comments
0 comment