سندھ: خواتین کے لیے 1000 مزید پنک ای وی اسکوٹیز اور نئی بس سروسز کا فیصلہ

سندھ: خواتین کے لیے 1000 مزید پنک ای وی اسکوٹیز اور نئی بس سروسز کا فیصلہ

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ای وی بسوں اور ہائبرڈ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے گا
سندھ: خواتین کے لیے 1000 مزید پنک ای وی اسکوٹیز اور نئی بس سروسز کا فیصلہ

Webdesk

|

7 May 2026

کراچی : سندھ حکومت نے خواتین کی سفری سہولت اور ماس ٹرانزٹ نظام کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کے لیے مزید 1000 پنک ای وی اسکوٹیز خریدی جائیں گی جبکہ انٹر سٹی پیپلز بس سروس بھی شروع کی جائے گی۔

 ابتدائی طور پر لاڑکانہ، دادو، سہون، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع میں نئی بس سروس شروع کی جائے گی۔

کراچی کے لیے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور نئے روٹس آئندہ ہفتے شروع کیے جائیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو بااختیار بنانے اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ پنک اسکوٹیز کی رجسٹریشن کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور ماس ٹرانزٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ای وی بسوں اور ہائبرڈ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!