پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالرز کی قسط موصول
اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
11 Dec 2025
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے تحت تقریباً 1 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی آر ایس ایف پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت کی معاشی کارکردگی مضبوط رہی، جس کی بدولت مالیاتی اور بیرونی کھاتوں میں استحکام قائم رہا۔
ادارے نے اپنی پالیسی سفارشات میں معاشی استحکام برقرار رکھنے، سرکاری مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات اور مسابقت بڑھانے پر خاص زور دیا ہے۔
Comments
0 comment