3 hours ago
سلامتی کونسل اجلاس، چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھولنے کی قرارداد ویٹو کردی
پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔
Webdesk
|
7 Apr 2026
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیےسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
قرار داد کے حق میں11 ووٹ آئے جبکہ روس اور چین نے قرار داد کو ویٹو کردیا۔ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر قرارداد منظور ہوتی تو رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت ہوتی۔
Comments
0 comment