شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی کوریج، 14000 ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی کوریج، 14000 ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی

سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی کوریج، 14000 ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی

Webdesk

|

2 Jul 2026

تہران : سابق ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے کی کوریج کے لیے 900 غیر ملکی صحافیوں سمیت 14000 صحافیوں، فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندگان نے رجسٹریشن کرالی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے لیے نو سو غیر ملکی صحافیوں سمیت چودہ ہزار صحافیوں، فوٹوگرافرزاور میڈیا نمائندگان نے تقریب کی کوریج کے لیے رجسٹریشن کرائی سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جو ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہونے جا رہا ہے۔

رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور علی لاریجانی سمیت متعدد سیاسی و عسکری رہنماں کی شہادت کے بعد اب ان کی آخری رسومات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، قیادت منتقل ہونے کے بعد اب ان کے صاحبزادے مجتبی خامنہ ای نے ایران کی باقاعدہ قیادت سنبھال لی۔

اس تاریخی اور عالمی اہمیت کی حامل تقریب کی کوریج کے لیے 900 غیر ملکی صحافیوں سمیت 14 ہزار سے زائد صحافیوں، فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندگان نے رجسٹریشن کرائی ہے، جو ایران کی تاریخ میں بین الاقوامی میڈیا کی سب سے بڑی شرکت ہے۔

تہران کے امام خمینی کمپلیکس میں دو روزہ سوگ کی مرکزی تقریبات منعقد ہوں گی، جو 4 جولائی کی صبح 6 بجے سے شروع ہو کر 5 جولائی کی رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ان تقریبات میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت، وزرائے خارجہ اور اعلی وفود شرکت کریں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کا آغاز 5 جولائی بروز اتوار صبح 6 بجے ہوگا، جبکہ 6 جولائی کو تہران کے انقلاب روڈ، لشکری روڈ اور آزادی روڈ پر نمازِ جنازہ کا مرکزی اور تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

7 جولائی کو جسدِ خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذہبی مرکز "قم منتقل کیا جائے گا، جہاں مسجدِ جمکران میں الوداعی تقریبات ہوں گی، جنازے کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جہاں لاکھوں عراقی شہری آخری دیدار اور نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

9 جولائی کو مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کے احاطے میں سوگ کی آخری تقریب کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

ایرانی حکومت کے اعلامیے کے مطابق، جنازے اور سوگ کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور زائرین کی سہولت کے لیے 3 جولائی سے 6 جولائی تک تہران کے تمام ہوٹلوں نے رہائش کے کرایوں میں 50 فیصد ڈسکانٹ کا اعلان کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!