سفارت کاری کو ترجیح دی جائے تو معاہدہ ممکن ہے، ایران
یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔
Webdesk
|
25 Feb 2026
تہران: ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، لیکن صرف اسی صورت میں جب سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنیوا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کم سے کم وقت میں ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے تک پہنچنے کے عزم کے ساتھ کرے گا۔
Comments
0 comment