اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فرانس کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فرانس کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

اب ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے، میکرون
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فرانس کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران فرانس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے اور فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دیا جائے۔

صدر میکرون نے کہا کہ "فلسطین میں امن کا وقت آ گیا ہے، دہائیوں سے ادھورا وعدہ اب پورا ہونا چاہیے۔"

انہوں نے واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن نہ بنانے کی اجتماعی ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کو روکنے کا وقت آ گیا ہے اور دنیا کو مل کر اس خونریزی کو ختم کرنا ہوگا۔

فرانسیسی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یورپ سمیت عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاستی آزادی کے حصول میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ اعلان اس موقع پر سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے نئی قراردادوں پر غور جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!