نیویارک کا میئر بنتے ہی نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کروں گا، زاہران

نیویارک کا میئر بنتے ہی نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کروں گا، زاہران

بلدیاتی الیکشن میں زاہران کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے
نیویارک کا میئر بنتے ہی نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کروں گا، زاہران

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ بطور میئر عالمی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ان کے بقول عالمی عدالت پہلے ہی نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے اور وہ ان فیصلوں کا احترام کریں گے۔

زہران ممدانی نے مزید کہا کہ نیویارک ایک قانون پسند شہر ہے اور اس کی پہچان یہی ہے کہ یہاں بین الاقوامی اداروں کے فیصلوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ زہران ممدانی میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا، جس میں ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کا مقابلہ ریپبلکن امیدوار کرٹیس سیلوا سے متوقع ہے۔ امکان ہے کہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز انتخابات سے دستبردار ہو جائیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!