نیپال کے جین زی کا احتجاج رنگ لے آیا، پارلیمنٹ تحلیل ہونے کیساتھ الیکشن کا بھی اعلان

نیپال کے جین زی کا احتجاج رنگ لے آیا، پارلیمنٹ تحلیل ہونے کیساتھ الیکشن کا بھی اعلان

صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی منظوری دے دی
نیپال کے جین زی کا احتجاج رنگ لے آیا، پارلیمنٹ تحلیل ہونے کیساتھ الیکشن کا بھی اعلان

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

نیپال میں حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے آئندہ برس عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی سفارش پر پارلیمان کو تحلیل کیا گیا اور ملک میں 5 مارچ 2026 کو نئے انتخابات ہوں گے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کرنے کے صرف چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کے پی شرما اولی گزشتہ ہفتے ملک گیر احتجاج اور ہلاکتوں کے بعد استعفیٰ دے چکے تھے۔

یاد رہے کہ حالیہ مظاہرے نوجوانوں کی جانب سے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف شروع ہوئے تھے، جو جلد ہی پُرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ کشیدگی کے بعد اب بھی کئی علاقوں میں فوجی گشت جاری ہے، مختلف سڑکیں بند ہیں جبکہ رات کے اوقات میں کرفیو نافذ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!