امریکی صدر نے 31 ویں بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لے لیا

امریکی صدر نے 31 ویں بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لے لیا

میں نے بھارت اور پاکستان کے مسئلے کا حل نکالا
امریکی صدر نے 31 ویں بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لے لیا

Webdesk

|

3 Aug 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 ویں بار پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کردیا۔

سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پانچ جنگوں کا خاتمہ کیا، میں نے بھارت اور پاکستان کے مسئلے کا حل نکالا، ایک سال پہلے ہمارا ملک مردہ تھا، اب ہر طرف ہمارے چرچے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے کانگو اور روانڈا کے درمیان 31 سالہ خونریزی ختم کی، جس میں 7 ملین لوگ مارے گئے، اور جس کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا تھا۔

 میں نے بھارت اور پاکستان کے مسئلے، ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنا، خطرناک کھلی سرحد بند کرنا، امریکا کو عظیم معیشت بنایا، جہاں قیمتیں اور مہنگائی کافی کم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوقوف اور کرپٹ جو بائیڈن نے صدر کے طور پر سب سے بدترین کارکردگی دکھائی۔ ایک سال پہلے ہمارا ملک مردہ تھا، اب ہر طرف ہمارے چرچے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!