افغانستان میں سرکاری ملازمین پر پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم، چھوڑنے پر سزا ہوگی

افغانستان میں سرکاری ملازمین پر پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم، چھوڑنے پر سزا ہوگی

ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نماز ادائیگی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا، سرکاری ملازمین مسجد میں باجماعت نماز ادا کریں
افغانستان میں سرکاری ملازمین پر پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم، چھوڑنے پر سزا ہوگی

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2024

افغانستان میں امارات اسلامیہ کی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلیے پانچ وقت کی نماز باجماعت لازمی قرار دے دی۔

افغان طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے جاری فرمان میں سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانچ وقت باجماعت نماز ادا کریں۔

سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد میں جاکر باجماعت پانچ وقت کی نماز ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے نماز ادا نہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!