افغانستان میں بارشوں اور شدید برفباری سے دو درجن سے زائد ہلاک، متعدد لاپتہ

افغانستان میں بارشوں اور شدید برفباری سے دو درجن سے زائد ہلاک، متعدد لاپتہ

افغانستان کے صوبے نورستان میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث اموات ہوئیں جس میں اضافے کا خدشہ ہے
افغانستان میں بارشوں اور شدید برفباری سے دو درجن سے زائد ہلاک، متعدد لاپتہ

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

افغانستان کے صوبے نورستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرق میں واقعہ صوبے نورستان میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

مٹی کے تودے گرنے، بارش اور شدید برفباری کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوئے جس کی تصدیق افغانستان ڈیزاسٹر منسٹری کے حکام نے بھی کردی ہے جبکہ صورت حال کے پیش نظر مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ملک کے بڑے حصوں میں شدید برف باری دیکھنے کے بعد، تودہ وادی تاٹن کے گاؤں ناکرے میں گرا، جس سے تقریباً 20 گھر تباہ ہو گئے اور مزید برف اور ملبے کے نیچے دب گئے۔

اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ جمیع اللہ ہاشمی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’مسلسل برفباری کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ تمام افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا جائے‘۔

صوبے میں پبلک ورکس کے سربراہ مولوی محمد نبی عادل نے کہا کہ خراب موسم کیوجہ سے امدادی ٹیموں کو وقوعہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور نہ ہی وہاں پر ہیلی کاپٹر لے جانے والا ماحول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید برفباری کے پیش نظر نورستان جانے والی شاہراہ پر ہر قسم کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!