1 hour ago
بھارتی دارالحکومت میں خوفناک دھماکا، ہلاکتیں
ویب ڈیسک
|
10 Nov 2025
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں تاریخی ریڈ فورٹ کے نزدیک ہائی سیکیورٹی زون میں ایک کار میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا ریڈ فورٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے تقریبا چار گاڑیاں مکمل تین سے چار گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، تاہم فائر بریگیڈ نے کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ واقعے کے بعد نئی دہلی میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تفتیشی اداروں نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments
0 comment