4 hours ago
آپریشن تھیٹر میں مریض کو چھوڑ کر نرس سے سیکس کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کی معافی قبول

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
لندن: برطانیہ کے میڈیکل ٹربیونل نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر سہیل انجم کو سنگین غیراخلاقی حرکت کے باوجود دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دی۔
44 سالہ ڈاکٹر سہیل انجم گریٹر مانچسٹر کے ٹیمسائیڈ اسپتال میں اس وقت پکڑے گئے جب وہ آپریشن کے دوران اپنے مریض کو بے یار و مددگار چھوڑ کر دوسرے تھیٹر میں ایک نرس کے ساتھ نازیبا حالت میں پائے گئے۔ یہ منظر دیکھنے والی ان کی ساتھی نرس حیران رہ گئی تھی۔
ستمبر 2023 کے اس واقعے کے دوران ڈاکٹر انجم نے ساتھی عملے کو بتایا تھا کہ وہ آرام کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مریض کو ایک نرس کے سپرد کر دیا تھا۔ واقعہ بعدازاں اس وقت دوبارہ سامنے آیا جب پاکستان میں مقیم ڈاکٹر انجم نے برطانیہ میں دوبارہ پریکٹس کے لیے درخواست دی۔
سماعت کے دوران جنرل میڈیکل کونسل (جی ایم سی) نے شواہد پیش کیے تو ڈاکٹر انجم نے تسلیم کیا کہ ان کا رویہ ’شرمناک‘ تھا اور وہ اس پر نادم ہیں۔
میڈیکل پریکٹشنرز ٹربیونل سروس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر سہیل انجم پیشہ ورانہ بدعنوانی کے مرتکب ہوئے، تاہم انہوں نے اپنے مریض، نرس اور ساتھیوں سے معافی مانگی اور تحریری و زبانی طور پر پچھتاوا ظاہر کیا۔
ٹربیونل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر انجم پاکستان اور برطانیہ دونوں جگہ دوبارہ ملازمت کے دوران مثبت کارکردگی دکھا چکے ہیں اور اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ وہ مستقبل میں ایسی حرکت دہرائیں گے۔
Comments
0 comment