آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لئے غیر ملکی مداخلت کی ضرورت نہیں، ایران

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لئے غیر ملکی مداخلت کی ضرورت نہیں، ایران

جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کا اپنے وعدوں پر قائم رہنا انتہائی اہم ہے
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لئے غیر ملکی مداخلت کی ضرورت نہیں، ایران

Webdesk

|

30 Jun 2026

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کی صورت حال اور آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے مقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو مفاہمتی یادداشت کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں جب کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان کی صورت حال اور آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے موقف کو ایک بار پھر واضح کیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کا اپنے وعدوں پر قائم رہنا انتہائی اہم ہے، جو مفاہمتی یادداشت کے پہلے پیراگراف کے مطابق ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور اگر ضرورت پڑے تو اسرائیل کو بھی اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!