4 بڑے اور اہم مغربی ممالک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لیا

4 بڑے اور اہم مغربی ممالک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لیا

برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا نے تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے
4 بڑے اور اہم مغربی ممالک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لیا

ویب ڈیسک

|

22 Sep 2025

نیویارک: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست تسلیم کر لیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانجل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ اقدام "ایک بنیادی، مستقل اور متفقہ پالیسی" کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہی "ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا واحد راستہ ہے"، ساتھ ہی غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حماس کو غزہ یا اس سے باہر کسی بھی صورت میں کنٹرول نہیں ملنا چاہیے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے۔

پرتگال کا یہ فیصلہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد آیا ہے، جسے مغربی پالیسی میں ایک تاریخی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے اور اس پر اسرائیل نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ اور کینیڈا جی سیون کے وہ پہلے ممالک ہیں جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا، جبکہ اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے تقریباً 150 فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فرانس سمیت مزید یورپی ممالک بھی جنرل اسمبلی کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "کبھی بھی فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو سکتی" اور ایسے اقدامات اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ اور دہشت گردی کے لیے انعام ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے 1988 میں اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا جسے بیشتر ترقی پذیر ممالک تسلیم کر چکے ہیں، تاہم اقوام متحدہ میں اس وقت فلسطین کا درجہ محض مبصر ریاست کا ہے اور مکمل رکنیت امریکہ کے ویٹو کے باعث تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!