15 سے زائد خواتین کی شادی کا ڈھونگ رچاکر نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

15 سے زائد خواتین کی شادی کا ڈھونگ رچاکر نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو مزید خواتین کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا
15 سے زائد خواتین کی شادی کا ڈھونگ رچاکر نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2024

بھارت میں پولیس نے ایک ایسے جنسی اور سفاک درندے کو گرفتار کیا ہے جس نے 15 خواتین کے ساتھ شادی کا ڈھونگ رچایا اور اُن کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق ملزم کی شناخت نارائن ناتھ 43 سال سے ہوئی، جس نے خود کو مختلف سرکاری اداروں کا افسر ظاہر کیا اور پھر خواتین سے شادی کر کے اُن کی نازیبا ویڈیوز بنائیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی پہلی اہلیہ اور دو بچے اب ساتھ نہیں رہتے اور وہ نارائن سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ معاملے کا انکشاف اُس وقت ہوا جب کٹک کی رہائشی خاتون نے پرانچھ ناتھ پولیس سے رابطہ کیا اور بلیک میل سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر کا 2022 میں ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد 2023 میں دوبارہ گھر بسانے کیلیے شادی کا ارادہ کیا تو انہیں ایک رشتہ موصول ہوا، جس نے خود کو ریلوے کا افسر ظاہر کیا اور نام پرواکر شری واستو بتایا۔

ملزم نے خاتون کو بتایا تھا کہ اُس کی بیوی مر چکی ہے اور گھر والے دوسری شادی پر رضامند ہیں، جب بات چیت کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے وقت مانگا تو ملزم نے ایموشنل رشتہ قائم کر کے نازیبا حرکات ریکارڈ کرلی تھیں اور پھر کالز کر کے انہیں بلیک میل کرنا شروع کیا۔

خاتون کے مطابق ملزم نے ویڈیوز ریکارڈ کر کے پانچ ماہ تک جنسی استحصال کیا اور بلیک میل کرتے ہوئے پانچ لاکھ بھارتی روپے جبکہ 32 گرام سونا بھی لیا۔

پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ ملزم اس سے قبل تقریبا 14 خواتین کو جھانسے میں پھنسا چکا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!