آئی سی سی کی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر اعظم کی تنزلی

آئی سی سی کی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر اعظم کی تنزلی

بابر اعظم اور رضوان کی ایک ایک درجے مزید تنزلی ہوگئی
آئی سی سی کی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر اعظم کی تنزلی

ویب ڈیسک

|

27 Dec 2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ریکنگ میں محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے بلے باز اور اوپنر فل سالٹ نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم بھی چوتھی پوزیشن سے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

رینکنگ کے مطابق سوریا کمار یادیو 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، محمد رضوان 787 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ایڈن مکرم 755 کے ساتھ تیسرے اور بابر اعظم 734 پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!