ویسٹ انڈیز نے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی سب سے کامیاب بیٹر رہیں انہوں نے47گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

Webdesk

|

28 Apr 2024

کراچی: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دے کر 5میچز کی سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل کر لی،مہمان ٹیم کی کامیابی کپتان ہیلی میتھوز کی مرہون منت رہی۔

انہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد نصف سینچری بھی اسکور کی، سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کوکامیابی کے لیے  122رنز کا ہدف دیا،میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنائے۔

اتوار کی شب کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میزبان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی،ایڑھی زخمی ہونے کے سبب فاسٹ بولر،فاطمہ ثنا کو آرام دے کر ان کی جگہ  نشرہ سندھو کوٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی سب سے کامیاب بیٹر رہیں انہوں نے47گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے،گل فیروزہ نے 14، ندا ڈار نے 13، عالیہ ریاض نے 8، سدرا امین نے10،عائشہ ظفر نے 9،ڈائنا بیگ نے2 رنز بنائے،ہیلی میتھیوز نے 3 وکٹیں اپنے نام کی۔

شنیل ہینری کرشما رام بریک اور ایف اے فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 18.1اوورز میں 3وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا،کپتان ہیلی میتھوز نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔

شیمائن کیمبیل نے 21 رنز بنائے،چیڑن نیشن 13اور شنیل ہنری 8رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں،ڈائنا بیگ،سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!