وسیم جونیئر نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

وسیم جونیئر نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

قومی کرکٹر نے نکاح کے بعد اپنی شریک حیات کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی
وسیم جونیئر نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

ویب ڈیسک

|

27 Jun 2024

پاکستانی فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا۔

اپنے نکاح کے حوالے سے خبر وسیم جونیئر نے خود سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مسجد الحرام اور ہوٹل کی تصویر شیئر کی جس میں خانہ کعبہ نظر آرہا ہے، ان تصاویر کے ساتھ وسیم جونیئر نے قرآنی آیت لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ ’اور ہم نے تمھارے دلوں کو جوڑ دیا ہے‘۔

اس کے ساتھ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے نکاح کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔

ایک تصویر میں وسیم کو ہوٹل کے کمرے میں اپنی دلہن کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں جس کے پس منظر میں خانہ کعبہ کا دلکش نظارہ ہے۔ ایک اور تصویر خانہ کعبہ کے احاطے میں جوڑے نے احرام پہنا ہوا ہے اور پھر انہوں نے نکاح کے بعد ساتھ میں عمرہ بھی ادا کیا۔

تصاویر شیئر ہونے کے بعد ساتھی کرکٹرز اور مداحوں نے وسیم جونیئر کو مبارک باد پیش کی اور زندگی کی نئی شروعات پر اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!