ورلڈکپ کے آخری میچ میں پاکستان کی مشکل فتح

ورلڈکپ کے آخری میچ میں پاکستان کی مشکل فتح

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
ورلڈکپ کے آخری میچ میں پاکستان کی مشکل فتح

Webdesk

|

17 Jun 2024

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں بھی بمشکل فتح حاصل کی اور 3 وکٹوں سے کامیاب ہوا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بابر اعظم نے فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئرلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماوسیم نے 3، 3 جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز

آئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز محتاط رہا تاہم 23 رنز پر پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری جو 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 17 رنز بنا کر کیچ ہوگئے۔

فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری جب شاداب خان صفر پر  آٹ ہوئے، اس کے بعد عماد وسیم بھی 4 رنز پر آسان کیچ دے بیٹھے۔ عباس آفریدی بھی 17 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!