ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

Webdesk

|

24 Jun 2024

آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار بولر مچل اسٹارک کو واپس لایا ہے۔

اگر آج آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے اور اگر بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا تو کینگروز کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنا بظاہر کافی مشکل ہوجائے گا جبکہ بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارت گروپ 1 میں 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا 2 میچز میں ایک میچ جیت کر2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان بھی 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!