ٹرمپ کی خواہش ہوری، امن ایوارڈ مل گیا
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2025
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے فروغ کے اعتراف میں اپنے خصوصی فیفا پیس ایوارڈ سے نواز دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوارڈ صدر ٹرمپ کو فیفا کے صدر نے 2026 ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی کی تقریب کے دوران پیش کیا۔ اس تقریب میں 2026 ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ممالک— امریکا، میکسیکو اور کینیڈا — کے رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع تھی۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس موقع پر میکسیکو اور کینیڈا کے حکام سے ممکنہ ملاقات کر سکتے ہیں، جس میں تجارت اور امیگریشن جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔
فیفا نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ یہ اعزاز اُن شخصیات کو دیا جائے گا جنہوں نے عالمی امن کے لیے نمایاں کوششیں کی ہوں، اور اسی سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کیا گیا۔
Comments
0 comment