ثقلین مشتاق کیوجہ سے 700 وکٹیں حاصل کیں، مرلی دھرن

ثقلین مشتاق کیوجہ سے 700 وکٹیں حاصل کیں، مرلی دھرن

دوسرا ڈلیوری ثقلین مشتاق سے سیکھی، اُس وقت 100 وکٹیں تھیں
ثقلین مشتاق کیوجہ سے 700 وکٹیں حاصل کیں، مرلی دھرن

Webdesk

|

17 Jan 2024

معروف لیجنڈری کرکٹر اور اسپنر موتایا مرلی دھرن نے اپنے کیریئر کی 800 وکٹوں میں سے 700 ثقلین مشتاق کے نام کردیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں مرلی دھرن نے کہا کہ میں جب کھیل رہا تھا تو اُس وقت پاکستان کا ایک بولر ثقلین مشتاق آیا، جس نے دوسرا ڈلیوری ایجاد کی اور پھر مجھے بھی اس بارے میں بتایا۔

سری لنکن کرکٹر کے مطابق انہوں نے دوسرا ڈلیوری کی تقریبا تین سال تک پریکٹس کی اور پھر 98 ، 99 سے اس پر عمل شروع کیا۔ مرلی تھرن کے مطابق جب میں نے دوسرا کرنا شروع کی تو اُس وقت میری صرف 100 وکٹیں تھیں اور پھر جب 2010 میں ریٹائرمنٹ لی تو اُس وقت میری 800 وکٹیں تھیں۔

انہوں نے اپنی 700 وکٹوں کا کریڈٹ ثقلین مشتاق کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں دوسرا نہ سیکھتا یا کراتا تو شاید اتنی وکٹیں بھی نہیں لے سکتا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!