ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبریں وائرل، دونوں طرف سے خاموشی

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبریں وائرل، دونوں طرف سے خاموشی

محمد شامی کی ایک بیٹی جبکہ ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا ہے، ٹینس اسٹار ان دنوں حج ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں ہیں
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبریں وائرل، دونوں طرف سے خاموشی

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کی افواہیں جمعرات کو بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

بھارت کے کئی نشریاتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی رواں سال اگست میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں البتہ ان دعوؤں کے حوالے سے کوئی حقیقت سامنے نہیں آئی ہے۔ 

دونوں فریقوں نے ابھی تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے ان افواہوں پر کوئی بیان جاری کیا ہے۔ 

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی من گھڑت تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں، جس سے اُن کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی نے 2014 میں حسین جہاں سے شادی کی اور جولائی 2015 میں ان کی ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم ان کی شادی اس وقت ختم ہوگئی جب حسین نے شامی پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا جس کی انہوں نے تردید کی۔ حسین نے اپنی بیٹی کو اپنے پاس رکھا۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور پھر 2024 میں اُن کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کی تصدیق ٹینس اسٹار کے والد نے کی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!