اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 39 رنز سے فتح حاصل کی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایلیمنٹری راؤنڈ میں شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیٹڈیم میں ایلیمنٹر راؤنڈ ون کا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلیے 175 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کے بولر عامر اور عقیل حسین نے دو دو اور محمد وسیم، ابرار و سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور صرف 16 رنز پر پانچ آؤٹ ہوئے۔ تاہم عمیر یوسف اور عقیل حسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو 68 تک پہنچایا تو حسین 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ پر عمیر یوسف کھڑے رہے اور انہوں نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.4 اوورز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے تین جبکہ نسیم شاہ نے دو اور مککوائے، حنین شاہ فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!