شاہد آفریدی نے بھارتی خاتون مداح کی خواہش پوری کردی

شاہد آفریدی نے بھارتی خاتون مداح کی خواہش پوری کردی

کیا دوسروں کی طرح میری خواہش بھی پوری ہوگی اور مجھے آپ سے اچھی امید ہے
شاہد آفریدی نے بھارتی خاتون مداح کی خواہش پوری کردی

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی خاتون مداح کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

کپتان شاہد آفریدی عالمی سطح پر مقبول ہیں ان کے چاہنے والے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ 

بھارت سے تعلق رکھنے والی بھوانہ پریا درشنی نامی خاتون مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سابق کپتان کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’صبح بخیر شاہد، میں اپنے سب سے اہم دن پر اب تک انتظار کررہی ہوں کہ آپ مجھے وش کریں‘۔

بھارتی خاتون کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ کیا دوسروں کی طرح میری خواہش بھی پوری ہوگی اور مجھے آپ سے اچھی امید ہے۔ 

پاکستانی کرکٹر نے جس کے جواب میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش رہو۔ شاہد آفریدی کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے پر خاتون مداح پھولی نہ سمائیں۔ 

خاتون نے ایک اور جوابی پوسٹ میں شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا دن اور میری سالگرہ انتہائی بہترین دن میں تبدیل ہوگئی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!