رونالڈو کب ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ گرل فرینڈ نے بتادیا

رونالڈو کب ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ گرل فرینڈ نے بتادیا

رونالڈو اور اور جارجینا روڈریگز کے درمیان 2017 میں تعلقات قائم ہوگئے تھے
رونالڈو کب ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ گرل فرینڈ نے بتادیا

Webdesk

|

4 Mar 2024

پیرس: عالمی شہرت یافتہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق مداحوں کو بتادیا۔ 

پیرس فیشن ویک میں شریک کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز  نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال میں ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

جارجینا روڈریگز نے پیرس فیشن ویک میں رونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر ریمپ پر واک کی اور اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو اور اور جارجینا روڈریگز کے درمیان 2017 میں تعلقات قائم ہوگئے تھے، اس دوران جوڑے کے 5 بچے بھی ہوئے ہیں۔

مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اسٹار فٹبالر کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اورانہیں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مزید طول دینے کا کہا جارہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!