ارشد ندیم کو تاریخی فتح کے بعد 16 کروڑ سے زائد نقد انعام، گھر، گاڑی اور مفت پیٹرول ملے گا

ارشد ندیم کو تاریخی فتح کے بعد 16 کروڑ سے زائد نقد انعام، گھر، گاڑی اور مفت پیٹرول ملے گا

ارشد ندیم کو مختلف شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے
ارشد ندیم کو تاریخی فتح کے بعد 16 کروڑ سے زائد نقد انعام، گھر، گاڑی اور مفت پیٹرول ملے گا

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2024

پاکستان کے اسٹار جیولن تھرو ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے پر 160 ملین روپے سے زیادہ کے انعامات ملیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ (100 ملین) کے انعام کا اعلان کیا، جب کہ سندھ حکومت 27 سالہ کھلاڑی کو 5 کروڑ روپے (50 ملین) دے گی۔

سندھ اور پنجاب کے گورنرز کامران ٹیسوری اور سردار سلیم حیدر خان نے بھی 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مالیاتی انعامات کے علاوہ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ جو کہ سندھ حکومت کے ترجمان بھی ہیں، نے قومی ہیرو کو سونے کا تاج دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

معروف گلوکار علی ظفر نے بھی ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا وعدہ کیا ہے جب کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی جعفر حسین 5 لاکھ روپے دیں گے۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز (IAAF) نے 2024 پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کے لیے $50,000 (PKR10.39 ملین) کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

کراچی پریس کلب نے کہا کہ ارشد ندیم کو ان کی اس کامیابی پر اعزازی رکنیت دی جائے گی۔اس کے علاوہ ایک کمپنی نے ارشد کو تاحیات مفت پیٹرول دینے جبکہ معروف امریکی تاجر علی شیخانی نے نئی آلٹو گاڑی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے اے آر وائی لگونا میں ارشد ندیم کو کروڑوں روپے مالیت کا فلیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

9 اگست کو، ارشد نے اولمپکس میں پاکستان کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جس نے شاندار 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے 40 سال کے وقفے کے بعد ملک کے لیے تمغہ حاصل کیا۔ اس سے قبل 1984 میں لاس اینجلس اولمپک گیمز میں پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پاکستان نے 32 سال کے وقفے کے بعد اولمپک میڈل بھی جیتا ہے۔ پاکستان نے آخری بار 1992 میں بارسلونا اولمپکس میں ہاکی ایونٹ (4-3) سے ہرا کر تمغہ جیتا تھا۔

ایتھلیٹ کی جیت کو قوم کے لیے ایک تحفہ قرار دیا گیا ہے، بہت سے لوگوں نے اسے "آئرن مین" اور "اسٹیل شولڈر مین" کہا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!