قومی ٹیم پاکستان روانہ، بابر کا امریکا میں قیام کا فیصلہ

قومی ٹیم پاکستان روانہ، بابر کا امریکا میں قیام کا فیصلہ

بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی امریکا میں قیام کریں گے، کپتان 22 جون کو پاکستان واپس آئیں گے
قومی ٹیم پاکستان روانہ، بابر کا امریکا میں قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

19 Jun 2024

ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکامی سے دوچار ہونے والی قومی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی جبکہ بابر اعظم امریکا میں ہی قیام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے والی قومی ٹیم آج امریکا سے وطن واپس پہنچے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، عماد وسیم، حارث رؤف اور شاداب خان امریکا میں ہی قیام کریں گے جبکہ کپتان بابر اعظم بائیس جون کو پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے گروپ کے 5 میچز میں سے صرف 2 میں چھوٹی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ اُسے امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!