پی ایس ایل 9: دو کھلاڑیوں اور ایک ٹیم پر جرم ثابت

پی ایس ایل 9: دو کھلاڑیوں اور ایک ٹیم پر جرم ثابت

نسیم شاہ اور سکندر رضا جبکہ ملتان سلطانز پر جرم ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے
پی ایس ایل 9: دو کھلاڑیوں اور ایک ٹیم پر جرم ثابت

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2024

پاکستان سپر لیگ 9 میں شریک دو ٹیموں کے کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

امپائرز کے مطابق نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کے دوران آخری گیند پر اسٹمپ کو کک مار کر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی اور پھر اس غلطی کا اعتراف بھی کرلیا۔

میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو نسیم شاہ نے قبول کیا۔ فاسٹ بولر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے لگایا تھا۔

دریں اثنا، اسی میچ میں ایک الگ واقعے میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ میچ ریفری روشن مہاناما نے سلطانز کو اپنے ہدف سے ایک اوور کم ہونے کا حکم دیا، جنہوں نے فیصلے پر پہنچنے سے پہلے وقت کے الاؤنس کو مدنظر رکھا۔ اس طرح کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر کھلاڑی پر اس کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا پر امپائر کے فیصلے سے اختلاف اور اُس پر احتجاج کرنے کی وجہ سے بھی میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیشنل بینک کراچی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں سکندر رضا نے وائیڈ بال نہ دینے پر امپائر سے احتجاج کیا تھا، جس کے تحت وہ آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!