پاکستانی کھلاڑی نے آسٹریلیا میں کرکٹ اکیڈمی کھول لی

پاکستانی کھلاڑی نے آسٹریلیا میں کرکٹ اکیڈمی کھول لی

قومی کرکٹر نیوزی لینڈ سے دورہ مکمل کر کے آسٹریلیا کے شہر میلبرن پہنچے ہیں
پاکستانی کھلاڑی نے آسٹریلیا میں کرکٹ اکیڈمی کھول لی

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کردی۔

دورہ نیوزی لینڈ مکمل ہونے کے بعد فخر زمان آسٹریلیا کے شہر میلبرن پہنچے جہاں انہوں نے اکیڈمی کے افتتاح کے لیے تھوڑے دن قیام بھی کرلیا۔

بدھ کے روز فخر زمان نے ملیبرن میں قائم کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا، تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں داخلے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں، اس کے قیام کا مقصد کھلاڑیوں کو بنیادی چیزیں فراہم کر کے ٹیم تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی  کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گی ، پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں ، ایک اور پر کام جاری ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!