پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبالر کا ٹریفک حادثے میں انتقال

پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبالر کا ٹریفک حادثے میں انتقال

سابق انڈر 19 کے فٹبالر فرحان خان قومی سطح پر پی اے ایف کی نمائندگی کرتے تھے
پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبالر کا ٹریفک حادثے میں انتقال

Webdesk

|

4 Mar 2024

 کراچی: پاکستان کے سابق انڈر 19 کے فٹبالرفرحان خان ضلع صوابی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق انڈر 19 کے فٹبالر فرحان خان قومی سطح پر پی اے ایف کی نمائندگی کرتے تھے، وہ اے ایف سی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ 2019 کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی پاکستان فٹبال ٹیم میں بھی شامل تھے۔ 

دریں اثنا فرحان خان کے انتقال پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے ذمہ داران، سابق قومی کپتان عیسیٰ خان اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 ملک میں موجود شائقین فٹبال میں فرحان خان کے انتقال کی خبر سننے کے بعد غم کی لہر دوڑ گئی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائے خیر کی گئی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!