پاکستان کا مطالبہ تسلیم، متنازع امپائر کے حوالے سے آئی سی سی نے فیصلہ کر لیا

پاکستان کا مطالبہ تسلیم، متنازع امپائر کے حوالے سے آئی سی سی نے فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے غیر جانبداری پر امپائر ہٹانے کا مطالبہ بصورت دیگر بائیکاٹ کا عندیہ دیا تھا
پاکستان کا مطالبہ تسلیم، متنازع امپائر کے حوالے سے آئی سی سی نے فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2025

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراضات تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ کے بقیہ میچوں سے الگ کردیا ہے۔

پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران ریفری کا رویہ غیر جانبدار نہیں تھا، خاص طور پر ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کو روایتی مصافحہ کی اجازت نہ دے کر کھیل کی روح مجروح کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا تھا کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو ٹیم آئندہ میچوں میں حصہ نہیں لے گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حکومتی سطح پر بھی مشاورت کی تھی۔

یاد رہے کہ پاک بھارت مقابلے کے دوران پائیکرافٹ نے نہ صرف کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روکا بلکہ پاکستانی میڈیا منیجر سے کہا کہ اس واقعے کو ریکارڈ نہ کیا جائے۔ بعدازاں پاکستانی ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سے باضابطہ شکایت بھی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے آخرکار پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے پائیکرافٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!