متنازع امپائر، آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا

متنازع امپائر، آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا

پاکستان نے آئی سی سی سے متنازع امپائر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا
متنازع امپائر، آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی متنازع امپائر کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو سے ہاتھ نہ ملائیں۔

 پی سی بی نے اس اقدام کو کھیل کی روح اور آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کے الزامات درست نہیں، بلکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ایک نمائندے نے ریفری کو ہدایت دی تھی کہ کھلاڑی ہاتھ نہ ملائیں۔

پی سی بی نے اس معاملے پر آئی سی سی، ایم سی سی اور ایشیا کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو بھی خط لکھا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کا رویہ فئیر پلے کے اصولوں کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب میچ کے آغاز پر کپتانوں جبکہ اختتام پر بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر میدان چھوڑ گئے۔ اس پر احتجاجاً کپتان سلمان علی آغا نے اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "کھیل میں سیاست کو شامل کرنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے" اور امید ظاہر کی کہ آئندہ فتوحات عزت اور احترام کے ساتھ منائی جائیں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!