ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2024

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے کوالیفائر راؤند کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کیلیے 147 رنز کا ہدف دیا جسے سلطانز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم 46 اور کاڈ مور 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بابر الیون نے 146 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ سلطانز کے اسامہ میر اور جارڈن نے دو ، دو جبکہ ویلے، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا اور کپتان رضوان 61 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پھر یاسر خان 54 رنز بنا کر 84 پر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد عثمان خان وکٹ پر آئے اور جانسن چارلس کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا تو 119 پر تیسری وکٹ بھی گر گئی۔ یاسر خان 54 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عثمان خان 36 اور افتخار احمد 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زلمی کی جانب سے مہران ممتاز، عامر جمال اور سلمان ارشاد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!