محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

محسن نقوی وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ختم ہونے کے بعد پی سی بی کے مستقل چیئرمین کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں
محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

عارضی سربراہ سربراہی کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو ذکا اشرف کی جگہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔ 

ذکاء اشرف کا استعفیٰ منظور کرکے محسن نقوی کو پی سی بی کے پیٹرن وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات دو ہفتوں میں کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نامزد مینجمنٹ کمیٹی سربراہ اور ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی نے ذمہ داریاں ملنے کی تصدیق کر دی اور کہا ہے کہ وہ ملکی کرکٹ درست سمت میں لانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!