محسن نقوی نے ٹرافی دی تو سوریا کمار یادوو وصول نہیں کریں گے، بھارتی میڈیا

محسن نقوی نے ٹرافی دی تو سوریا کمار یادوو وصول نہیں کریں گے، بھارتی میڈیا

چیئرمین پی سی بی اور ایشیا کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔
محسن نقوی نے ٹرافی دی تو سوریا کمار یادوو وصول نہیں کریں گے، بھارتی میڈیا

Webdesk

|

28 Sep 2025

ایشیا کپ کا فائنل میچ آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگر انڈیا میچ جاتا ہے اور  محسن نقوی نے ٹرافی دی تو سوریا کمار یادوو اسے وصول نہیں کریں گے اور بائیکاٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور ایشیا کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔

فائنل میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے ، دونوں جانب بھرپور جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

فائنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، شائقین کرکٹ کی جانب سے پاکستان کی جیت کی دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!