محمد شامی کیساتھ شادی کی خبریں، ثانیہ مرزا کے والد نے کیا کہا؟

محمد شامی کیساتھ شادی کی خبریں، ثانیہ مرزا کے والد نے کیا کہا؟

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی باولر محمد شامی کے ساتھ شادی کی خبریں بھی اپنے زوروں پر ہیں۔
محمد شامی کیساتھ شادی کی خبریں، ثانیہ مرزا کے والد نے کیا کہا؟

Webdesk

|

21 Jun 2024

ممبئی: بھارتی میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھارتی باولر محمد شامی کے ساتھ شادی کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی باولر محمد شامی کے ساتھ شادی کی خبریں بھی اپنے زوروں پر ہیں۔

تاہم اب ثانیہ مرزا کے والد نے اپنی بیٹی کی محمد شامی کے ساتھ دوسری شادی کی خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے اس خبر کو بکواس قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میری بیٹی کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی اپنے بیٹے کے ساتھ بہت خوش ہے اور وہ دونوں زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔ اگر ثانیہ نے اپنی زندگی کا کوئی بھی فیصلہ لیا توہم میڈیا کو خود اس حوالے سے آگاہ کردیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!