کیا نیرج چوپڑا اور منو بھاکر شادی کرنے والے ہیں؟

کیا نیرج چوپڑا اور منو بھاکر شادی کرنے والے ہیں؟

رام کشن نے منو بھاکر کی ماں اور نیرج کے درمیان خاندانی تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسٹار جیولین تھرو کو اپنا بیٹا سمجھتی ہیں۔
کیا نیرج چوپڑا اور منو بھاکر شادی کرنے والے ہیں؟

Webdesk

|

13 Aug 2024

پیرس اولمپکس کا اختتام ہونے کے بعد بھارتی جیولن اسٹار نیرج چوپڑا اور معروف شوٹر منو بھاکر کے درمیان ممکنہ رومانوی تعلقات کے بارے میں خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آنے لگیں جب اولمپکس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کو گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کرتے دیکھا گیا، اس موقع پر جیولن تھرو اسپیشلسٹ نے منو بھاکر کی والدہ سے بھی باتیں کیں۔

اس حوالے سے بھارتی شوٹنگ اسٹار منو بھاکر کے والد رام کشن نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی بیٹی کی ابھی شادی کی عمر نہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

رام کشن نے منو بھاکر کی ماں اور نیرج کے درمیان خاندانی تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسٹار جیولین تھرو کو اپنا بیٹا سمجھتی ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024کے جیولن تھرو ایونٹ میں نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ منو بھاکر نے شوٹنگ مقابلوں میں دو کانسی کے تمغے اپنے نام کئے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!