فخر زمان کا غلط آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کرکے میچ ہم سے چھین لیا۔

Webdesk
|
22 Sep 2025
ابوظہبی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، جو ہار کا سبب بن گیا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کرکے میچ ہم سے چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح کی بیٹنگ کررہے تھے مزید پندرہ بیس رنز بنا سکتے تھے۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میچ میں حارث رؤف اور فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔
پاکستانی کپتان نے کہا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کے ذریعے بولر سے بولنگ کرائی، فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔
Comments
0 comment