افغانستان کے کپتان راشد خان نے نئی تاریخ رقم کر دی

افغانستان کے کپتان راشد خان نے نئی تاریخ رقم کر دی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے نئی تاریخ رقم کر دی

Webdesk

|

25 Jun 2024

 کنگسٹن : افغانستان کے کپتان راشد خان نے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ 100 سے کم میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

راشد خان نے 92 میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں اور وہ تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں اب تک صرف دو پلیئرز نے 150 وکٹیں لی ہیں۔129 میچز کھیلنے والے شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!