افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا پر سیخ پا

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا پر سیخ پا

افغانستان کرکٹ ٹیم کو غیرمنصفانہ طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا پر سیخ پا

Webdesk

|

10 Nov 2025

 کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق افغان کرکٹر اسد اللہ خان نے کرکٹ آسٹریلیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے۔

ایک بیان میں اسداللہ خان نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو غیرمنصفانہ طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، اس افغان ٹیم نے ایلیٹ کرکٹ میں پرفارمنسز کے ساتھ مقام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ویمن ٹیم نے حالیہ برسوں میں میچز نہیں کھیلے، تبدیلی میں کچھ وقت لگے گا، کرکٹ آسٹریلیا اور دیگر بورڈز کرکٹ کو سیاست سے جوڑ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ جینٹل گیم کے لیے یہ سب اچھا نہیں ہے، افغانستان نے کرکٹ کی دنیا میں کامیابی میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔

افغان چیف سلیکٹر نے کہا کہ افغانستان ٹیم کی کامیابی فیورٹ ازم کی وجہ سے نہیں اور ہی نہ چیریٹی میں ملی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!