بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی صلاحیتوں کے گُن گانے لگا

بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی صلاحیتوں کے گُن گانے لگا

بھارتی میڈیا 'اینسٹینٹ بالی ووڈ' نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے لیے تعریفی پوسٹ شیئر کی ہے۔
بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی صلاحیتوں کے گُن گانے لگا

Webdesk

|

9 Aug 2024

نئی دہلی: پاکستان تو پاکستان، پڑوسی ملک و حریف بھارت بھی پیرس اولمپکس 2024ء  میں، گولڈ میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے گْن گا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز و ویب سائٹس جہاں چاندی کا میڈل جیتنے والے اپنے جیویلن کھلاڑی نیرج چوپڑا کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ڈھارس بندھا رہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی طاقت اور ہمت کے بھی گْن گا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا 'اینسٹینٹ بالی ووڈ' نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے لیے تعریفی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں بھارتی میڈیا نے ارشد ندیم کو 'ناقابل یقین حد تک ہنر مند' قرار دیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا ارشد ندیم کے پاس وسائل کی کمی کے باوجود  اْن کی صلاحیتوں کے گْن بھی گا رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!