بھارت سٹ پٹا گیا، اپنے کھلاڑیوں پر پاکستانی بولرز کیساتھ تصویر لینے پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک
|
18 Sep 2025
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے کھلاڑیوں اور پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران نیٹس پر آنے والے کلب کرکٹرز کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی تصویر نہ بنائیں۔ اس مقصد کے لیے ان کرکٹرز سے موبائل فونز بھی لے لیے جاتے ہیں جو صرف ٹیم کے پریکٹس ختم کرنے اور روانگی کے بعد واپس کیے جاتے ہیں۔
عام طور پر دبئی میں مہمان ٹیموں کو مختلف کلبز کے بولرز نیٹس میں پریکٹس کراتے ہیں، لیکن اس بار پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ بھارتی کرکٹرز کی تصاویر سامنے آنے کے خدشے کے پیش نظر یہ غیر معمولی اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کا یہ فیصلہ کسی بھی قسم کے تنازع اور غیر ضروری پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment