بابر اعظم کا فکسنگ کے الزامات پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

بابر اعظم کا فکسنگ کے الزامات پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے وکلا کے ذریعے مبشر لقمان کو نوٹس بھیج دیا
بابر اعظم کا فکسنگ کے الزامات پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان کو اپنے اور  اہل خانہ پر جھوٹے الزامات لگانے پر ایک ارب روپے  ہتک عزت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبشر لقمان کی جانب سے  اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات کے بعد کپتان کو اپنے وکلا کے ذریعے 1 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

نوٹس میں  لکھا گیا ہے کہ مبشر لقمان اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ معافی مانگیں اور ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں کیونکہ الزامات کی وجہ سے بابر اعظم کی ساکھ مجروح ہوئی اور ان کی شہرت کو ٹھیس پہنچی ہے۔

نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر مبشر لقمان نے معافی  نہ مانگی اور الزامات کو واپس نہ لیا تو پھر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادھر پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات پر ردعمل دے دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے جاری بیان میں لکھا کہ الزامات کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے،  وہ بغیر ثبوت کے بے بنیاد دعوے کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

محمود نے غلط معلومات پھیلانے کی مذمت کی اور جھوٹے الزامات لگا کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جنہوں نے ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف بے بنیاد دعوے کیے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!