بابر اعظم کا بھرپور انداز سے واپسی کا فیصلہ

بابر اعظم کا بھرپور انداز سے واپسی کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان آرام چھوڑ کر پریکٹس پر توجہ دے رہے ہیں
بابر اعظم کا بھرپور انداز سے واپسی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعطم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیست سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے، انہوں نے نے کینیڈا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

نیویارک سے وطن واپسی کے بعد بابر اعظم انفرادی طورپر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر زور دے رہےہیں، وہ پیر سے باقاعدہ طورپر بیٹنگ پریکٹس بھی شروع کریں گے۔ 

لاہور میں موسم ان شدید گرم ہونے کے باوجود بابر اعظم گھر میں بیٹھنے کے بجائے اپنی فٹنس میں بہتری پر فوکس کیے ہوئے ہیں، بابر اعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق اسٹار بیٹر ریسٹ کرنے کے بالکل موڈ میں نہیں، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس ان کا ہدف ہے۔

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے پہلے بابر اعظم نے پچیس جولائی سے شیڈول کینیڈا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بھی کھیلیں گے۔

 بابر اعطم سمیت سات پاکستانی کرکٹرز کے اس لیگ کے لیے معاہدے ہوئے ہیں جن میں شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، آصف علی، محمد رضوان، افختار احمد اور محمد نواز شامل ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اگست کے تیسرے ہفتےمیں شیڈول ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!